دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طاقت کے بل بوتے پر اپنا مسخ شدہ نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، مگر پاکستانی عوام انتہا پسندوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے۔
سابق صدر آصف زرداری نےپشاور میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر دہشت گرد وں کےحملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہدا ءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
سابق صدر نے عسکریت پسندوں کے خلاف بر سرِ پیکار بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک لڑیں گے۔