کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتیوں، اغواء برائے تاوان اور رینجرز پر ہونے والے بم حملوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب منگھو پیر محمد خان کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سرچ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارود سے بھرا رکشہ برآمد کر لیا۔
انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک مکان میں بم بنانے کی تیاری کر رہے رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کے تین کمانڈرز بھی شامل ہیں۔