لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 2 مختلف واقعات میں زہریلی شراب پینے سے 10 افراد دم توڑ گئے،ہلاک ہونے والےتمام افراد آپس میں دوست تھے، زہریلی شراب سے اموات کا پہلا واقعہ یوحنا آبادکی نشترکالونی میں پیش آیا۔
بستی کے 6 دوست شام میں اکٹھے ہوئے تو گپ شپ کے ساتھ شراب کا دور چل نکلا،شراب زہریلی ہونے کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی ،تمام کو فوری طور پر جنرل اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں پہلے گوہر، بوٹا اور اعجاز دم توڑ گئے،صبح تک قاسم مسیح، سموئیل اور شیرابھی چل بسے۔
لیاقت آباد میں بھی ایسا ہی افسوسناک واقعہ ہوا،یہاں بھی 4 دوست سہیل عرف سنی، نبیل، شان اور سنی کے شراب پینے سے حالت غیرہوتی گئی،فوری اسپتال پہنچایا گیا مگر چاروں کو موت نگل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔10 افراد کی موت پر گھروالے غم کی تصویر تو اہل علاقہ میں بھی افسوس کی لہر،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔