باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ، 20 افراد جاں بحق

Charsada University Attack

Charsada University Attack

چارسدہ (جیوڈیسک) باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوگئے، ڈی ایچ کیو چارسدہ کے ایم ایس کی جانب سے 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے دہشتگردوں نے صبح کے وقت یونیورسٹی ہاسٹل میں گھس کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس سے طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پاک افواج کے جوان اور دیگر سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے یونیورسٹی کی چھت پر پناہ لئے ہوئے دو دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا۔

وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی نے حملے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حملے میں 20 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اس کارروائی کے دوران طلبہ، اساتذہ اور سٹاف سمیت 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔