سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی جارحیت پسند فوج نے دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ مزید تین کشمیریوں کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی ملٹری آپریشن میں فوج کشمیریوں پر گولیوں کی بارش برسا رہی ہے ، رات سے جاری بھارتی جارحیت میں فوجیوں نے دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
جبکہ میڈیا ذرائع کے مطابق مزید تین کشمیری جو ایک عمارت میں پناہ لئے ہوئے ہیں ان کو بھارتی فوج کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔