ریاض (جیوڈیسک) ایران پر پابندیوں کے خا تمے کے بعد سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ اگرتہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کے لیے اضافی فنڈزمختص کیے تویہ نقصان دہ ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایران پرسے اقتصادی پابندیاں تواٹھالی گئی ہیں، لیکن اپنی آمدنی سے تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کےلیے اضافی رقم استعمال کی تو یہ نقصان دہ پیشرفت ہوگی۔
ایران سے سفارتی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ تہران نے قابل نفرت سرگرمیوں کی حمایت کی تو یہ منفی ہوگا اگرایرانی حکومت نے اپنے عوام کے معیارزندگی کوبلند کرنے اورانھیں دیگرسہولتیں فراہم کیں تواسے خوش آمدید کہیں گے۔