کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس پبلک ہائی اسکول و کالج ملیر کے پرنسپل ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے باچا خان یونیورسٹی پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج و غم اور افسوس کا کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد وں آرمی پبلک اسکول پشاور کے بعد باچا خان یونیوسٹی چارسدہ پر حملہ کرکے ہمارے حوصلوں کو مزید بلند کر دیا ہے۔
پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہمیں درسگاہوں سے دور نہیں کرسکتے علم دشمن عناصر کو تعلیم کو فروغ دیکر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیںگے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں انسانیت کا خون بہا نے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ سانحہ با چا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہدائوں کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔