مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی و مرکزی آرگنائزر پریس کلب مصطفی آباد ڈاکٹر اصغر علی شہزاد عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے شاندار استقبال و مبارکباد، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی و مرکزی آرگنائزر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ڈاکٹر اصغر علی شہزاد عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
وطن واپسی پر پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں اور سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے پریس کلب مصطفی آباد میں ان کا شاندار استقبال کیا، اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت ترین انصاف سمجھتاہوں کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر کی سعادت نصیب فرمائی، میں دعا گو ہوں کہ اللہ ہر مسلمان کو اپنے گھر میں حاضری کی سعادت نصیب کرے۔