کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے باچا خان یو نیورسٹی چار سدہ پر ہونے والے حملے پر نہایت افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے پر حملہ لمحہ فکریہ ہے۔
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن باچا خان یو نیورسٹی پر ہو نے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کو جلد گرفت میں لایاجائے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔