کیلی فورنیا: طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج، سیلاب کی وارننگ جاری
Posted on January 21, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
California Flood
نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
بعض علاقوں میں تیز بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
اس دوران پانچ افراد سیلابی پانی میں بہہ کر سمندر میں جا گرے جہاں سے دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سمندری لہروں کی وجہ سے کوسٹ گارڈ کو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔