زیورخ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے زیورخ میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جنیوا میں ہونے والے شام امن مذاکرات کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے مذاکرات 25 جنوری کو جنیوا میں ہونے ہیں۔ شامی امن مذاکرات میں شامی اپوزیشن کی نمائندگی پر تاحال اختلاف پائے جاتے ہیں جن کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔