واشنگٹن (جیوڈیسک) ری پبلکن پارٹی کی طرف سے امریکا میں شامی اور عراقی تارکین وطن کے داخلے پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ جس پر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران پابندیوں کا بل مسترد ہو گیا۔
قرارداد کے حق میں 43 ووٹ جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ بِل کی منظوری کے لئے 60 ووٹ درکار تھے تاہم شامی تارکین وطن کو سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کلیئرنس درکار ہو گی۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ اپنی مہم کے دوران مسلمانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
تارکین وطن کی آمد روکنے کا بل بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔