ایران کو بے لگام نہیں چھوڑ سکتے، جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے ہیں: فرانس

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فاہوس نے کہا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تہران کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔

جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

اپنے دورہ ریاض سے قبل عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ لوران فابیوس نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تجارتی واقتصادی روابط کی تحسین کی۔

انہوں نے کہا کہ تہران کو معاہدے کی تمام جزئیات پر عمل کرنا ہوگا۔