قومی اسمبلی میں ایمنسٹی بل 2016 منظور کر لیا گیا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں ایمنسٹی بل 2016 منظور کر لیا گیا، بل پیش کرنے کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ایوان میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دی گئیں۔

اس دوران رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری اور سپیکر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر سپیکر نے شیریں مزاری کو کہا کہ وہ اپنی زبان سنبھال کر بات کریں۔