کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ علمی درسگاہوں سے طالبعلموں کو دور رکھنے کے لئے کیا گیا ہے مگر علم کے متلاشی ان آفتوں اور بزدلانہ کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، طلبہ ایک قوت کا نام ہے، کسی بھی ملک کے مستقبل کی معراج ہیں، ہم قوم کے معمار ہیں، جتنی مشکل آزمائش سے گزر کر نکلیں گے اتنے ہی مضبوط و مستحکم بن کر ابھریں گے، ہمارے دشمنوں کو خبر نہیں کہ ہم طلبہ برادری نے ہی پاکستان کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، پھر تحڑیک ناموس رسالتۖ، تحریک ختم نبوتۖ اور آمروں کے خلاف تسلسل سے ذہنی و سیاسی جدوجہد بھی کی ، ہم مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، کراچی میں تشکیل انجمن کی سادہ تقریب و تربیتی نشست سے خطات کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ31جنوری کے دن آرام باغ کراچی میں انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی سطح کے سالانہ میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن سانحہ پشاور کے شہداء اور باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ سے موسوم کرینگے، شہید طلبہ و طالبات کے لئے ایصال ثواب کی محفل بھی منعقدکی جائے گی، طلبہ کنونشن میں شرکت کے لئے سندھ بھر کے 26اضلاع سے اسکول، کالجز اور جامعات کے طلبہ بھرپور تیاری کر رہے ہیں، تاریخ ساز کنونشن طلبہ کے حوصلے کو بلند کرے گا، دہشت گردی کے پے در پے واقعات ہمارے شوق علم کو گھٹا نہیں سکتے ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے سابق ناظم اور جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی ڈپتی جنرل سیکرٹری عثمان عامر عباسی نے کہا کہ درس گاہوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اب طلبہ کو اسکول و کالجز کے زمانے سے ہی نیم فیوجی تربیت دی جائے اور انہیں کم از کم اپنا دفاع کرنے کی ترغیب دی جائے، مسلسل تعلیمی اداروں پر حملے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اب حکومت کو تعلیمی اداروں کے لئے اپنے طرز عمل کو سنجیدہ بنانا ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ مرکزی و صوبائی قیادت نے 31جنوری کے دن آرام باغ کراچی میں انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی سطح کے سالانہ میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کے لئے تین مرحلوں میں تین بار پورے صوبہ سندھ کا دورہ کیا گیا ہے، آخری مرحلے کے دورے کے لئے مرکزی و صوبائی قائدین حیدرآباد، ٹنڈو آدم، ٹنڈو الیہ یار، ٹنڈو محمد، سانگھر، میرواہ، میرپور خاص، میرواہ، ڈگری اور ملحقہ تحصیل کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، صوبائی ناظم عبدالسلام اعوان اور صوبائی نائب ناظم جنید مصطفی سراھیو لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، ڈوکری، ڈہرکی، ہمایوں شریف اور ملحقہ تحصلیوں اور اضلاع کی جانب قافلے کی صورت میں روانہ ہو چکے ہیں۔