ڈی ایچ اے سکینڈل: نیب نے 3 بڑے ملزمان کو دھر لیا

 NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب کی کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے دو افسر اور سابق آرمی چیف کے بھائی کی کمپنی کا سی ای او گرفتار۔ رینٹل پاور کیس کا ملزم راجا بابر علی ذوالقرنین بھی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار۔ نیب راولپنڈی نے ڈی ایچ اے کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل (ر) صباحت قدیر بٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئر (ر) جاوید اقبال اور سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کو گرفتار کر لیا۔

ان پر ڈی ایچ اے ون رینچز اسلام آباد کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس فروخت کر کے عوام سے 1 ارب 80 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے رینٹل پاور کیس میں نامزد ملزم سابق صدر آزاد کشمیر راجا ذوالقرنین کے بیٹے بابر علی کی ضمانت مسترد کر دی۔ نیب حکام نے ملزم کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔