چارسدہ (جیوڈیسک) جسم زخموں سے چور لیکن حوصلے مضبوط، چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج زخمی گارڈ ذاکر علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا تو سب سے پہلے اس نے مزاحمت کی۔
زخمیوں کی عیادت کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق چارسدہ اسپتال پہنچے۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد قرآن خوانی میں بھی شریک ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ ہونے کی افواہیں پہلے سے تھیں، یونیورسٹی میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیوں نہ کئے گئے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی چارسدہ اسپتال پہنچے، زخمیوں کی عیادت کے دوران راجہ پرویز اشرف آبدیدہ ہو گئے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی زخمیوں کی عیادت کی۔ اے پی ایس شہداء کے لواحقین بھی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔