افغان سموں کے سگنل روکنے کے لیے افغانستان کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ

SIMs,

SIMs,

افغان /اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان موبائل کمپنیوں کی رومنگ بند کر دی گئی ہے۔

لیکن بارڈر کے قریب افغان سرزمین پر لگے ٹاورز کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں جس کی وجہ سے افغان سمیں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں افغان سموں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے گا جبکہ پاکستانی سموں کو بھی غیر قانونی طور پر افغانستان میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔