کوٹلی: مقبول بٹ شہید کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے ممبر سینٹرل کمیٹی اسد زمان نے کوٹلی دارڈنمبر 4 کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہا انھوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کا عظیم سرمایہ اور ان کی قومی آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کشمیری قوم کو آزادی کا راستہ بتانے والا ایک دلیر بیتا تھا جس کے نقش قدم پر چلتے ہوے شہدائے این ایس ایف نے قربانی کے تسلسل کو جاری رکھا۔ برسی میں عظیم حریت لیڈر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
مزید انھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ ریاستی مشینری کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔JKNSF اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ اورہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نہتے طلباء کا قتل عام بند کیا جاے۔ تعلیمی اداروں کو سکیورٹی دی جاے۔انھوں نے کہا کہJKNSF کے طلباء ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی ،خودمختاری اور خوشحال معاشرے کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں۔