کوٹلی (قاسم سائیں) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے کنونشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس کامیاب کنونشن کے انعقاد میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کر کے ریاست کی وحدت اور غیر طبقاتی سماج کے لیے کوشاں برسر پیکار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے سابق ضلعی صدر وممبر ڈسپلن کمیٹی حسنات راجہ نے برطانیہ کے نومنتحب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوے اخباری بیان میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ اب یہ برطانیہ برانچ کے ذمہ داران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حسب سابق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انھوں نے کہا کہ 11 فروری کو شہید کشمیر مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی کی برسی ریاست بھر میں شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔