صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی عرب کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی بحیرہ احمر کے قریب ساحلی شہر حدیدہ میں تیل کے گودام میں کی گئی جہاں مقامی علاقوں کے لئے تیل کی سپلائی کی جارہی تھی۔
فضائی حملے کے بعد ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لئے فائر فائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا واقع میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں اور حکومتی حامیوں کے دوران لڑائی میں اب تک 6 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔