بھوپال (جیوڈیسک) بھارت میں میونسپل کارپوریشن کا افسر اجلاس کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ۔
بھوپال میں میونسپل کارپوریشن کا اجلاس جاری تھا ۔ شہری مسائل پر بات کرنے کے بجائے میونسپل کارپوریشن کا افسر امیت شرما اپنے موبائل فون پر غیر اخلاقی ویڈیو دیکھنے میں مصروف تھا ۔یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھوپال کے میئر نے نوٹس لیتے ہوئے افسر کو معطل کردیا۔