واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام نے اپنے وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خطرناک برفانی طوفان سے خبردار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری کی توقع ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ، ورجینیا، فیلاڈیلفیا، نیو جرسی اور نیویارک میں شدید برف باری جبکہ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفان آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے دوران بجلی کی فراہمی، ٹرین اور فضائی سروس بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
اس پیشنگوئی کے بعد امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں دکانوں پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں جبکہ دکانوں پر اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔