لاہور (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بندوق ،قلم اور کیمرہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہےہیں،باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے انسان نہیں ہیں۔
پرویز رشید نے سینٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ورکشاپ سے خطاب کیا ۔ ان کا کہناتھاکہ کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پولیس اہلکار جرأت اوربہادری کی مثالیں قائم کر رہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ نظریاتی جنگ ہے، وہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے سوشل میڈیا بھی استعمال کر رہے ہیں، میڈیا کے محاذ بھی ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔