پشاور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں خصوصی سیکیورٹی اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں فاٹا اور کے پی کے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاک افغان سرحد منیجمنٹ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں چارسدہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں کورکمانڈر،آپریشن کمانڈرز، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس پی آر شریک ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی سیکیورٹی اجلاس پر میڈیا کو جلد بریفنگ دی جائَے گی۔