لاہور (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مختلف جہتیں کے عنوان سے ہونے والے قومی سیمینار میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات تھے جو وزیر اعظم نواز شریف دور کر چکے ہیں یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ اس منصوبے سے پنجاب سب سے زیادہ فائدہ لے رہا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 46 ارب میں سے 35 ارب ڈالر توانائی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ صنعتی زونز بنانے کے لئے ابھی کمیٹی قائم نہیں ہوئی جب انفراسٹرکچر مکمل ہو گا تو سب کی مشاورت سے صنعتی زون بنیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پندرہ برس میں مکمل ہو گا اور اس سے پاکستان اور چین دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔