کراچی (جیوڈیسک) تھیٹر سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ ادکار عمر شریف ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں،جس کا وہ جلد آغاز کریں گے۔
اس فلم کی کہانی عمر شریف نے تحریر کی اور وہ اس فلم کے ہدایت کار ہوں گے۔
ایک ملاقات میں ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایک طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے، یہ فلم بنانے کے لیے ایک اچھا وقت ہے، پاکستانی فلموں کی کامیابی سے رونقیں لوٹ آئی ہیں۔