کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ شہر قائد میں گارڈن تھانے کے علاقے میں لکھ پتی ہال کے قریب سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون خورشید بیگم کو سر پر کند آلہ مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ لکھ پتی ہال کے قریب رہتی تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پاک کالونی کے علاقے میں پانی کے ٹینک سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی طارق ذہنی مریض تھا ۔ دوسری جانب منظور کالونی میں گزشتہ روز صندوق سے ملنے والی لاش کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واقعہ کا مقدمہ بلوچ کالونی تھانے میں سرکاری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور جرم چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔