اسلام آباد (جیوڈیسک) فراڈیوں کو پکڑنے والے قومی ادارے سے ہاتھ ہو گیا۔ بڑے چکر بازوں نے نیب کو اربوں کا چونا لگا دیا۔ پلی بارگین کی صرف دس فیصد ادائیگی، باقی رقم دینے میں ٹال مٹول۔
پلی بارگین کی ادائیگیاں نہ کرنے والوں کی فہرست موصول ہو گئی۔ نیب کی دستاویز کے مطابق 2008ء سے 2015ء تک 51 افراد نے 11 ارب 40 کروڑ کی پلی بارگین کی۔ مہا فراڈیوں نے 1 ارب 88 کروڑ دے کر نیب سے جان چھڑا لی۔ ساڑھے 9 ارب روپے کی باقی رقم میں سے بعد میں ایک پائی بھی اداد نہیں کی۔
پلی بارگین کے ناہندگان میں مضاربہ اسکینڈل، ڈبل شاہ، بینکرز سٹی، توانا پاکستان پروگرام اسکینڈلز، بینک فراڈ کے ملزمان، کرپٹ پٹواری اور کلرک شامل ہیں۔ ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ پلی بارگین کی وصولیوں کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔