ٹنڈو الہ یار (جیوڈیسک) قلعہ چوک پر ننھے منے بچے غباروں میں گیس بھروا رہے تھے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے سے ایک بچی اور غبارہ فروش جاں بحق ہو گئے، 11 بچے زخمی ہو گئے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب سے گزرنے والے ایک راہگیر کے دونوں ہاتھ ضائع ہو گئے۔ بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے غبارہ فروش کا سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔