ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ’’اظہار رائے کی آزادی کا مطلب کسی کو تکلیف دینا نہیں ہونا چاہیے۔
اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بھارت ایک وسیع ملک ہے جہاں بہت سارے مذہب کے ماننے والے اور بہت ساری زبانوں کے بولنے والے اور کئی رنگوں کے لوگ رہتے ہیں۔
عوامی پلیٹ فارم پر کسی سے متعلق بات کرنا ایک بہت بڑی چیز ہے‘ میرا یقین ہے کہ آپ یہاں تک کہ اپنے گھر سے متعلق بھی بات کرتے ہیں تو آپ کو محتاط انداز میں بولنا پڑے گا۔