دہشت گردی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دی ہیں، علامہ ساجد نقوی

Terrorism

Terrorism

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دہشت گردی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دی ہیں، موجودہ حکومت اور آرمی چیف کی اس سلسلہ میں کوششیں قابل قدر ہیں ملک میں مذہبی بھائی چارے یک جہتی کی ضرورت ہے تمام مسالک اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ ساجد نقوی نے مقتول تنویر عباس جعفری کے بھائیوں نذیر حسین اور عمران عباس سے اُن کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر سید نئیر عباس ایڈوکیٹ اور محمد رضاء شاہ بھی موجود تھے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انتظامیہ تنویر عباس جعفری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے اور قتل کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔

مجالس پر پابندی اور ایف آئی آر درج کرنے کی پُر زور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میںقد غن قبول نہیں انہوں نے ضلعی صدر سید نئیر عباس ایڈوکیٹ کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی۔