پشاور: جامعہ علوم القرآن پشاور کے مہتمم نے جامعہ میں تقریب یوم سرپرستان میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی درس گاہوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے،ہمیں چاہئے کہ ہم دینی درس گاہوں کی حفاظت کریں۔
اسی سے ہمارے مستقبل کے معمار بنتے ہیں،دنیا میں تو کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ وہ شکم مادری سے عالم ،حافظ ،ڈاکٹر،انجینئریا کوئی پروفیسر پیدا ہوا ہو۔
یہ سب کچھ اسی درس گاہوں کی مرہون منت ہے،گزشتہ دنوں چارسدہ یونیورسٹی پر اندوہناک حملہ ہوا یہ ایک وحشیانہ عمل ہے،ہم اسی کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کی وضاحت کر کے دنیا کے سامنے پیش کریں تاکہ دنیا کو اس سے سبق مل جائے۔