کراچی : بلدیہ کورنگی کا مشینی جھاڑو سے ملیر ریو برج کی صفائی کے کاموں کا آغاز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ملیر ریور برج پر جاری صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے محکمہ ہیلتھ سروسز کو گلیوں اور محلوں کی سطح پر جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
گلیوں، محلوں اور اہم شاہراہوں سمیت تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ صفائی وستھرائی اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری رکھے ہوئے بلدیہ کورنگی شہر کا واحد ضلع ہے جہاں شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں 24گھنٹے بلا تعطل 3شفٹوں میں صفائی وستھرائی کے امور انجام دیئے جارہے ہیں،اہم شاہراہوں اور فلائی اوورز اور پلوں کی صفائی کے حوالے سے مشینی جھاڑو کے ذریعے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہامحکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ وہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ وہ علاقائی سطح پر سیوریج کے کھلے مین ہولز ،سیوریج سسٹم کی ابتری اور دیگر مسائل کے تدارک کے لئے متعلقہ محکموں کے تعاون اقدامات کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز اور مسائل سے پاک ضلع بنایاجائیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے امور کی بہتری کے لئے بلدیہ کورنگی کے عملے سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنائی جا سکے۔