مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/01/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر کی سنیئر صحافی کو دھمکیاں، ملزم سے مل کر تھانہ میں بند کرنے کی دھمکی، پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے سنیئر صحافی منیر احمد بھٹی کی طرف سے تھانہ مصطفی آباد میں درخواست دی گئی تھی جس کی شنوائی کیلئے دونوں پارٹیوں کو ایس آئی تھانہ مصطفی آباد ضیا الحسن شاہ نے ملزم سے ملی بھگت کرکے مدعی منیر احمد بھٹی کو درخواست واپس لینے کیلئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا، اور مخالف شخص نے توہین آمیز رویہ اختیار کر لیا، منیر احمد بھٹی کو دو گھنٹے تک پولیس کو حبس بے جا میں رکھا اور بعدازاں حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی جس پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے جان چڑوائی، سنیئر صحافی کو حبس بے جا میں رکھنے و دھمکیاں دینے پر پریس کلب مصطفی آباد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضیا الحسن کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اگر ضیا الحسن شاہ کو فوری معطل نہ کیا گیا تو پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) و پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) پنجاب بھر میں احتجاج کریں گی اور انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل کے وفدکی سابقہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات، تنظیم کے مقاصد سے آگاہ کیا،وفدمیں جزل سیکرٹری لاہور ڈویژن محمد اصغر بھٹی،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب جاوید غفاری و آرگنائزر محمد عمران سلفی ، سعید احمد بھٹی ودیگر عہدیداران کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ)کے وفد نے سابقہ گورنرپنجاب و آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سرور سے خصوص ملاقات کی اور مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کی طرف سے گلدستہ پیش کیا، وفد میں لاہور ڈویژن کے جزل سیکرٹری محمد اصغر بھٹی، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جاوید غفاری، صوبائی آرگنائزر پنجاب و صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، نائب صدر لاہور ڈویژن و سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد سعید احمد بھٹی، ضلعی صدر قصور مہر دائود قصوری،ضلعی جزل سیکرٹری قصور حمید قصوری، صدر پھولنگر ندیم سندھو،سرپرست سردار امین ڈوگر،سنیئر نائب صدررانا امجد،پریس فوٹو گرافر انعام علی، جزل سیکرٹری خرم بھٹی، صدر پتوکی خورشید عالم، نائب صدرمحمدآصف،چیئرمین تحصیل چونیاںمسٹر الیاس خاں طاہر ایڈووکیٹ ودیگر نے شامل تھے، لاہور ڈویژن کے جزل سیکرٹری محمد اصغر بھٹی، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جاوید غفاری نے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو کا پیغام پہنچایا اور تنظیم کے اعراض و مقاصد سے آگاہ کیا، جس پر آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سرور نے پاکستان میڈیا کونسل کو سراہا۔