لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ چند دنوں سے صوبے بھر میں جاری سردی کی شدید لہر کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے مطابق سکول بند کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت میں صوبے میں جاری شدید سردی کی لہر کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ چار پانچ دنوں سے سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی۔ رات گئے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے سکولز بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں آخری سیشن چل رہے ہیں اور چھٹیوں سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہو گا۔