گجرات (سٹاف رپورٹر) سٹی صدر ق لیگ گجرات محمد حنیف حیدری نے کہاہے کہ چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی خدمت کامشن جاری رکھیں گے ،میونسپل کارپوریشن گجرات کی مخصوص نشست پرکاغذات نامزدگی کی منظوری پر رب کے حضور سرسجود ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہاکہ پارٹی میں موجود آستین کے سانپوں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی کی منظوری سازشی عناصر کے منہ پر طمانچہ ہے محمد حنیف حیدری نے کہاکہ یونین کونسل ایک کی عوام کی دعائوں سے میونسپل کارپوریشن گجرا ت میں بھی بھر پور نمائندگی کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی ،چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری شفاعت حسین کی قیادت پر فخر ہے چوہدری برادران کے احکامات کی روشنی میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کاخدمت مشن جاری رکھا جائیگا اوریونین کونسل ایک کومثالی بنانے کی روایت کوبھی قائم رکھیں گے۔