اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی، آج تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دو فروری سے فضائی آپریشن بھی معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔
پی آئی اے کی نجکاری کا قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے خلاف ملازمین نے دفاتر میں کام چھوڑ دیا ہے اور بکنگ بند کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پی ئی اے کی نجکاری کا بل منظور کرانے کے خلاف کوئٹہ میں پی آئی اے کے ملازمین نے دفتر میں کام چھوڑ کر ٹکٹوں کی بکنگ ، کارگو اور کورئیر سروس بند کر دی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو کارپوریشن سے پبلک لیمیٹڈ میں تبدیل کر کے شب خون مارا ہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔