اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کو متفقہ طور پر اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی 11ویں جنرل اسمبلی کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایاز صادق کا انتخاب عراق کے دارالحکومت بغدادمیں ہونے والی اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی 11 ویں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا وائس چیئرمین شپ کیلیے نام پیش کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلا ف کاوشوں اور امت مسلمہ میں اتحاد اور مفاہمت کو فر وغ دینے کے لیے پاکستانی قیادت کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وائس چیئرمین شپ کیلیے سردار ایاز صادق کے نام کی 32 ممالک سے آئے ہوئے اسپیکر اور وفود کے سر براہان نے متفقہ طور پر تائید کی۔