غذائی قلت اور دیگر امراض سے ہونے والی بچوں کی اموات انتہائی افسوسناک ہیں۔ صدیق شیرازی

Thar Child Death

Thar Child Death

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی نے کہا کہ تھرپارکر کے صحرائی علاقوں میں غزائی قلت اور د یگر امراض سے ہونے والی بچوں کی اموات انتہائی افسوسناک ہیں۔

سندھ کے حالات حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے۔MSOکراچی کے ناظم عمومی انور علی

صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت تھرپارکر میں عوام کے مسائل کوحل کرنے اور انھیں سہولیات دینے میں ناکام ہوگئی ہے ، جس قوم کا مسئلہ خوراک بن جائے اور جہاں اموات غذائی قلت کی بناء پر ہوں وہاں کی حکومت عوام کے تعلیمی مسائل اور دیگر مسائل حل کرنے سے قاصر ہے۔ MSOکراچی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تھر پارکر کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل anayatf26@gmail.com: