پیرمحل کی خبریں 26/01/2016

Police

Police

پیرمحل (نامہ نگار) سیکورٹی اداروں کا دہشت گردی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں موک ایکسر سائز اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، حافظ محمد نجیب ڈی ایس پی عثمان خالد کی قیادت میں پولیس، ریکسیو 1122اورمحکمہ ہیلتھ اور سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کر کاروائی کی جبکہ تحصیل فائر بریگیڈ، محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں غیرحاضر تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں موک ایکسر سائز کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، حافظ محمد نجیب ،ڈی ایس پی عثمان خالد کی سربراہی میں پولیس ، ریکسیو 1122اورمحکمہ ہیلتھ اور سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کرامد ادی کاروائی کی ریہرسل کی جبکہ تحصیل کمالیہ فائر بریگیڈ ، محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں غیرحاضرہونے کی بناء پر موک ایکسر سائز میں شامل نہ ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) حکومت فی الفو ریونین کونسل سیکرٹریوں کو تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ ہائوس رینٹ میڈیکل الائونس اور رورل ایریامیں کام کرنے والے سیکرٹریوں کو موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں تحصیل کمالیہ اوکٹرائے یونین کا اجلاس یونین کونسل نمبر82پیرمحل سٹی میں منعقد کیا گیا جس کی صدار ت جاوید اقبال صدر ایمپلائز اوکٹرائے یونین پیرمحل نے کی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے تحت یونین کونسل کمیونٹی سیکرٹریوں کو نئے گریڈ نہ دیے گئے جوکہ ظلم او ر زیادتی ہے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ حکومت یونین سیکرٹریوں کو لوکل باڈی میں مستقل کیاجائے علاوہ ازیں مہنگائی کے پیش نظر تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ ہائوس رینٹ میڈیکل الائونس اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے کیونکہ یونین کونسلیں دوردراز دیہی علاقوں میں ہونے کے باعث سیکرٹریوں اور ملازمین کو اپنے سائلین کے کام کاج کے لیے آنا جانا پڑتا ہے جس سے نہ صرف مسائل حل کرنے میں تاخیر ہوتی ہے بلکہ یونین کونسل سیکرٹری مشکلات سے دوچارہے فی لفور ٹرانسپورٹ جس میں کم ازکم موٹرسائیکلیں ہی مہیا کی جائیں اوکٹرائے اجلا س میں مطالبات کیا کہ یونین کونسل نظام کے وجو دکے ساتھ ہی یونین کونسلوں کو کرایہ کی بلڈنگوںمیں عارضی طور پر کام کرنے کے اختیار ات دیے گئے جوآج تک اسی طرح قائم ہے یونین کونسلوں کی مستقل بلڈنگیں تعمیر کی جائیں تاکہ یونین کونسل کا ریکارڈ محفوظ ہونے کے ساتھ بھاری کرایہ جات سے بچ سکیں اجلاس میںمرزابشیراحمد ، محمد اکر م مجاہد سید ذیشان شاہ ، عبدالغفار، محمد احمد کمیونٹی سیکرٹری انتظار حسین ، طاہر مجید ، منظور حسین ، محمد اشرف ، محمد نوید ، سیکرٹری کمالیہ ، محمودالحسن ، نذیر احمد ، انجم الحسن ، شہباز رسول ، ، سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(نامہ نگار )پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا ہر فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گادہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم ساتھ کھڑی ہے ملک کے بہترین مفاد کیلئے پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی فورسز مثالی خدمات پیش کررہی ہیںمورال بلند کرنے کیلئے میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے علماء اکرم ،سیاسی، سماجی،مذہبی ،محب وطن رہنماء قومی اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقرتوں کو ختم، متحد ہو کر محبتوں کا سفیر بن کربحالی امن وانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی جدوجہد کریں چار سدہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیںغیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز سے تعلیمی اداروں کی حفاظت یقینی نہیں ارباب اختیار کیلئے لمہ فکریہ اور کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے اجلاس میں چیف آرگنائزر و انچارج میڈیا سیل رانا محمد ارسلان اور ممبران، عہدیدران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) شرح خواندگی کا نعرہ سوفیصد لگانے والی پنجاب حکومت فی الفور اسا تذہ کے مسائل حل کرے محمد آصف ظفر ضلعی صدر پنجاب ٹیچر زیونین ، ارشاد رندھاوا جنرل سیکرٹری نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الائونس، ٹی اے ڈی اے اور ریٹائرمنٹ پر چھ ماہ کی بجائے ایک سال کی رخصت بمعہ تنخواہ و دیگر سہولیات و مراعات کا اعلان کیا تھا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات و مراعات اور الائونسسز میں تاحال اضافہ نہیں کیا ہے جس سے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں اضطراب اور بے چینی پھیل رہی ہے اساتذہ اپنے درپیش مسائل کے حل کے لیے احتجاج مظاہروں جیسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہے مگر پنجاب حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر غورہی نہیں کیا گیاانہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب آئی ٹی اساتذہ کی سرکاری سکولوں میں کمی کو فی الفورر دور کرے اور انہیں 1500روپے ماہانہ کمپیوٹر الائونس دیا جائے نیز تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں کمپیوٹرز لیب اور لیب اسسٹنٹ مقرر کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر امن طریقے سے افہام و تفہیم کے ساتھ اپنے درپیش مسائل کو حل کرانے پر یقین رکھتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) ٹی بی لاعلاج مرض نہیں بلکہ بروقت علاج اور ادویات کے استعمال سے ٹی بی جیسے موذی مرض پر قابوپایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار میاں منشاد احمد انچارج شعبہ ٹی بی ڈاٹ پروگرام نے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا بروقت علاج مناسب پرہیز اور مریض کو جراثیم ذدہ ماحول سے بچا کر رکھنا بیمار ی میں مفید تر ہے انہوںنے کہا سول ہسپتال پیرمحل میں سینکڑوں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی اور دیگر ٹسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس سے ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کروانے کے مواقع فراہم ہوئے جس سے نہ صرف حکومت کا فرض پورا ہوا بلکہ مہنگے علاج کی مفت سہولت میسر آئی انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی صحت کے سلسلہ میں عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پیرمحل علاقہ کو ٹی بی سے پاک علاقہ کا ٹارگٹ جلد حاصل کرلیںگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ کی عدم توجہی شہریوں کو صاف پانی کے لیے لگایا لاکھوں روپے مالیت کا فلٹریشن پلانٹ صفائی نہ کرنے کے باعث ناکارہ ہونے کا خدشہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کا زیر زمین پانی مضر صحت ہونے کے باعث حکومت کی طرف سے یونین کونسل نمبر81میں آٹھ لاکھ روپے مالیت سے فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ جس کی جالیوں کی روزانہ صفائی ہونا ضروری ہے فضلہ جمع ہونے کے باعث جالیاں اور لیز رلائٹیں ناکارہ ہوجاتی ہے جس کی صفائی میں غفلت کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے کا خدشہ ہے سماجی فلاحی حلقوں نے مجاز اتھارٹی سے روزانہ کی بنیاد پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)ہیڈ سندھنائی نکریری راوی پل کی تعمیرکی جائے پانچ کروڑ روپے سے سروے ہونے کے باوجود کام شروع نہ کروایاجاسکا تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ننھیال کے شہر دربارقطبیہ سندھلیانوالی پر نکریری پل جس کی تعمیر سے فیصل آباد سے ملتان کو گذرنے والی تمام ٹریفک جوپیرمحل سے گذرکر براستہ عبدالحکیم کچا کھو ہ ملتان خانیوال جاتی ہے جس کے لیے ٹرانسپورٹر کو سو کلومیٹر کا طویل فاصلہ کرکے خانیوال میاں چنوں ملتان جانا پڑتاہے پیرمحل براستہ سندھلیانوالی یہ فاصلہ کم ہوکر 30کلومیٹر میاں چنوں ہوجاتاہے اس طرح نکریری راوی پل کی تعمیر کردی جائے تو اس سے نہ صرف پیرمحل عبدالحکیم روڈ پر ٹریفک کا ر ش کم ہوجائے گا بلکہ 70کلومیٹر کا فاصلہ بھی کم ہوجانے سے نہ صرف راوی بیلٹ کے مکینوں کو دواضلاع کے ساتھ تجارت کی سہولت میسر ہوگی بلکہ حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو محصول کی مد میں حاصل ہوگا نکریری پل جس کی فزیبلٹی تیار ہوچکی ہے پانچ کروڑ روپے کا سروے بھی ہوچکا ہے مگر ناگزیر وجوہات پرکسی قسم کا کام شروع نہ ہوسکا مکینوںنے وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ فی الفو رہیڈ سندھنائی نکریری راوی پل کی تعمیرکی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) سیکورٹی اداروں کا دہشت گردی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں موک ایکسر سائز اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، حافظ محمد نجیب ڈی ایس پی عثمان خالد کی قیادت میں پولیس ، ریکسیو 1122اورمحکمہ ہیلتھ اور سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کر کاروائی کی جبکہ تحصیل فائر بریگیڈ ، محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں غیرحاضر تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں موک ایکسر سائز کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، حافظ محمد نجیب ،ڈی ایس پی عثمان خالد کی سربراہی میں پولیس ، ریکسیو 1122اورمحکمہ ہیلتھ اور سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کرامد ادی کاروائی کی ریہرسل کی جبکہ تحصیل کمالیہ فائر بریگیڈ ، محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں غیرحاضرہونے کی بناء پر موک ایکسر سائز میں حصہ نہ لے سکیں