مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، نوجوان نسل نشہ کی لت میں مبتلا ہو کر چوری کی وارداتیں کرنے لگی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے نشہ کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہو نے لگا، منشیات کی سرے عام فروخت کے باوجود پولیس نے آنکھیں بند کر لی۔

جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے نشہ کی لت میں مبتلا ہو کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگیاں برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، منشیات فروشوں اور نشئیوں کی بھر مار کی وجہ سے شریف شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

نشی نشہ حاصل کرنے کیلئے اپنے ارد گرد چوری کی وارداتیں بھی کرنے لگے،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126