شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں نارووال پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، مشتعل ورثا نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔
نارنگ منڈی گاؤں کڑیال میں نارووال پولیس نے ایک مقدمے میں مطلوب نوجوان مدثر کے گھر چھاپہ مارا ،ملزم کے نہ ملنے پر پولیس نے اس کے والد طارق کوتھانے اٹھا لائی جہاں مبینہ تشدد وہ دم توڑ گیا۔
طارق کی ہلاکت پر ورثاء مشتعل ہو گئے اور تھانے کا گھیراؤ کر لیا، ورثا کا مطالبہ تھا کہ پولیس کے خلاف اغوا اور تشدد سے ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈی پی او نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔