کراچی: انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا ہے کہ عشق مصطفی ۖ کے پیغام اور بامقصد نظام تعلیم کے مطالبے کے تحت سندھ بھر میں دورے اور پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جس کا مقصد طلبہ کو شعور کی منزلوں کی طرف رواں دواں کرنا ہے، 31جنوری کے دن کراچی میں آرام باغ پارک میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کا میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن سندھ بھر کے طلبہ کو ایک نئی جہد سے متعارف کرے گا۔
ہم با مقصد نظام تعلیم اور صحح اسلامی روح بیدار کرنے کے لئے کوشانں ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی ، شہروں کی سطح پر متحدہ طلبہ محاذ کا قیام، تعلیمی اداروں کی سیکورٹی، طلبہ کے تعلیمی و سماجی مسائل کے حل، طلبہ کی دینی و فکری تربیت اور طلبہ بہبود کے بہت سارے منصوبوں پر میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن میں لائحہ عمل پیش کرینگے۔
انجمن طلبہ اسلام طلبہ یونین کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ اسکول کالج اور جامعات کے طلبہ کو دینی مدارس کے قریب اور دینی تعلیم کے طلبہ کو عصری تعلیم کے قریب لا کر جدید و قدیم کا منفرد امتزاج فراہم کرنا انجمن طلبہ اسلام کی بنیادی تربیت ہے۔
عشق رسول ۖ کے قافلے حیدرآباد سے ڈہرکی تک کراچی آنے کے لئے پر جوش ہیںکنونشن کی تیاریوں کے سلسلے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن اور انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن سیف الاسلام نے کہا کہ دادو، مورو، خیرپور ناتھن شاہ اور ملحقہ تحصیلوں میں نئے سرے تنطیم سازی مکمل کردی گئی، دورے میں نوابشاہ، ٹنڈو آدم ، ٹنڈو الیہار، دادو، مورو، خیرپور ناتھن شاہ اور دیگر شہروں میں طلبہ اجتماعات میں شرکت کی گئی۔