لیہ +کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) گزشتہ روز ریٹرنگ افیسر ممتاز خان کلاچی کے پاس میونسپل کمیٹی کروڑ کے 6 آزاد کونسلروں میں سے دو مسلم لیگ ن ایک PTI میں شامل جبکہ 3 نے آزاد حیثیت میں رہنے کا فیصلہ کیا میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13 کونسلروں میں سے 6 آزاد 5 پی ٹی آئی اور دو مسلم لیگ ن سے کامیاب ہوئے تھے متناسب نمائندگی کا قانون لاگو ہوا تو بھی پی ٹی آئی کے ووٹ زائد ہوں گے جن ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اُن میں حاجی امام بخش،اجمل بلوچ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے شیخ فیاض الحق جبکہ آزاد رہ جانے والے کونسلروں میں رانا محمد طارق حکیم افتاب احمد،اور چوہدری افتخار شامل ہیں۔ دوسری جانب مخصوص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والے لیبر کونسلر کے امیدوار افتخار خان نیازی،یوتھ کے لئے شعیب جاوید،اویس قیوم خواتین کی مخصوص نشست پر الیکشن لڑنے والی شازیہ ستار، مہتاب بی بی، اقلیتی نشست کے لئے صفدر مسیح نے پی ٹی آئی کے لئے فارم جمع کر دیئے جبکہ اولکھ گروپ کے لیبر سیٹ پر شکیل جگنوں طارق امیر بھنڈ قاضی شاہ زمان اقلیتی نشست پر خوش مسی خواتین نشست پر عدیلہ مظہر اور نسیم مائی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر فارم جمع کرادیئے۔
……………………. …………………….
لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سیول جج شیر باز خان ،اور کامران خان سیہڑ کے والد معروف قانون دان ارشد اسلم خان سیہڑڈپٹی ڈائریکٹر سردار ہیبت علی خان سیہڑ ،عظمت علی خان ایڈوکیٹ ،سرائیکی قومی موومنٹ کے مرکزی صدر سردار شاھین خان سیہڑ کے بھائی سردار صفدر علی خان سیہڑ بضائے الہٰی فوت ہو گئے تھے،اُن کی قل خوانی آج بروز بدھ 12 بجے ان کے گھر کے نزدیک ادا کی جائے گی۔