نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی پریڈ کے دوران ایک جنگی طیارے نے اپنے ہی علاقے میں ایک دو نہیں پورے 5 بم برسادیئے تاہم خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام ہوا۔
ایسی ہی ایک پریڈ ریاست راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے ملحقہ ضلع بارمر کے علاقے گگڑی میں بھی ہوئی، اس پریڈ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔