تلہار (نمائندہ) واپڈا ہائڈرو لیبر یونین سب ڈویزن تلہار کے وائس چیئرمین امید علی چانگ نے تلہار تھانے پر سرمد اعجاز عرف نعیم خواجہ اور امام ڈنو عرف راجا خواجہ سمیت دو نامعلوم افراد کیخلاف حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں اپنی حیسکو ٹیم کے ہمراہ بقایاجات کی رکوری اور غیر قانونی کنیکشن کے سلسلے میں جارہا تھا کہ ٹیم نے وارڈ نمبر 4میں خواجہ محلہ میں اس کے گھرکا غیرقانونی ڈائریکٹ کنیکشن منقطع کیا جس پر مذکورہ افراد نے مجھ پر حملہ کردیا۔
تلہار پولیس نے امید چانگ کی مدعیت میں دفعہ 353،506/2، 504، 337Fکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تلہار تھانے پر مقدمہ درج کرانے کیلئے ایس ڈی او نوراحمد نظامانی، یونین چیئرمین محمد عثمان نظامانی سمیت دیگر ملازمین تھانے پہنچے۔