اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کپتان پر ہنڈی کے ذریعے باہر سے پیسہ لانے کا الزام۔ الیکشن کمیشن کو اہم معاملے پر جلد فیصلہ دینے کا پیغام۔
پرویز رشید نے تحریک انصاف کو عیاری اور مقدمے میں ٹال مٹول کا مرتکب بھی قرار دیا ۔ یکم فروری کو مسلم لیگ ن کے نمائندوں کی الیکشن کمیشن میں پیشی کا اعلان کیا۔
کہتے ہیں عمران خان نے قوم کو دھوکا دیا چندہ واپس کرکے معافی مانگیں۔ الیکشن کمیشن بیرون ملک سے فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ جلد کرے۔
وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ زیر سماعت معاملے پر گفتگو عدالت اور الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے مگر پرویز رشید یاد رکھیں کہ عدالتوں پر حملوں کا وقت گزر چکا ہے۔