کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ملاقات کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ اسمبلی کے کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری سروسز کو فون کر کے سندھ اسمبلی کوارٹرز میں رہائیش پذیر افراد کو فوری طور پر متبادل رہائش گاہیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر سرکاری یا کرائے کے مکانات میں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔