دپیکا نے ہالی ووڈ فلم کیلئے سخت ورزش شروع کر دی

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ کی ٹرپل ایکس سیریز کی تیسری فلم ”دی ریٹرن آف ایکسنڈر کیج“ میں اداکار وین ڈیزل ساتھ مرکزی کردار نبھانے کے لیے اداکاری اور ورزش کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔

دپیکا کی ٹرینر نے اداکارہ کی ورزش کے دوران بنائی گئی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں کے لیے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دپیکا کو ہالی ووڈ فلم میں ایک نئے روپ میں دیکھیں گے۔

اسی حوالے سے دیپکا نے کہا کہ ہالی ووڈ میں اداکاری کرنا بہت مشکل لگ رہا ہے میں خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروش بھی ہوں۔